ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اڑ ی حملے کے پیچھے جو بھی ہیں وہ سزا سے بچ نہیں پائیں گے:مودی

اڑ ی حملے کے پیچھے جو بھی ہیں وہ سزا سے بچ نہیں پائیں گے:مودی

Sun, 18 Sep 2016 19:16:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍ستمبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اری میں فوجی کیمپ پر وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قوم کو یقین دلایا کہ اس ناپاک حملے کے پیچھے جو بھی ہیں وہ سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔انہوں نے ان فوجیوں کو سلام کیا جو اس حملے میں شہید ہو گئے اور کہا کہ ملک کے تئیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔مودی نے اس واقعہ پر ٹوئٹ کیاکہ ہم اڑ ی میں ہوئے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، میں قوم کو اعتماد دلاتا ہوں کہ اس گھنونے حملے کے پیچھے جو بھی ہیں وہ سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔واضح رہے کہ اس حملے میں 17فوجی شہید ہوئے جبکہ 19دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر سے اس دہشت گردانہ حملے کے بعد کی صورت حال کے بارے میں بات چیت کی ہے۔پاریکر صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کشمیر جا رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ آج علی الصبا ح شمالی کشمیر کے اڑ ی میں ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے فوج کے بٹالین ہیڈکوارٹر پر حملہ کردیا تھا جس میں 17جوان شہید ہو گئے جبکہ 19دیگر زخمی ہوئے۔سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں چار دہشت گردبھی ڈھیڑ ہو گئے ہیں ۔


Share: